زمبابوے کی خاتون اول گریس موگابے نے گرفتاری پیش کر دی

زمبابوے کی خاتون اول گریس موگابے نے گرفتاری پیش کر دی

سینٹ پیٹرز برگ: زمبابوےکے ضعیف ترین صدر کی اہلیہ گریس موگابے نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے ضعیف ترین لیڈر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کی اہلیہ گریس موگابے نے جنوبی افریقہ میں پو،لیس کو گرفتاری پیش کر دی وہ اب جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

زمبابوے پولیس کے سربراہ فیکیلے مابالولا نے کہا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور گرفتاری پیش کرنے کی وجہ سے موگابے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اطلاع کے مطابق 20 سالہ گبریلا اینجلز نے دعوی کیا ہے کہ جب وہ جنوبی افریقہ کے ایک ہسپتال میں موگابے کے بیٹے کی عیادت کو پہنچیں تو فرسٹ لیڈی نے ان پر حملہ کر دیا۔

اینجلز نے دعوی کیا ہے کہ حملے کے دوران موگابے کے سکیورٹی گارڈ نے مداخلت کرنے کی بجائے واقعے کا دور سے تماشا دیکھا۔اینجلز نے سوشل میڈیا سے شائع کردہ تصاویر میں پیشانی پر زخم کے نشانات کو دکھایا ہے جن کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ وہ حملے کے دوران ان کی پیشانی پر پرلگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں