آنکھوں کے چشمے پر پڑنے والے "سکریچز" ختم کرنے کاآسان ترین طریقہ

آنکھوں کے چشمے پر پڑنے والے

اسلام آباد: نظر کمزور ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد کو"eyeglasses"آنکھوں کے چشموں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ تاہم یہ آنکھوں کے چشمے جہاں آسانی پہنچاتے ہیں وہیں کچھ عرصہ استعمال کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہتے جس کی بڑی وجہ ان پر نشانات(سکریچز) کا پڑ جاناہے ، مگر ہم آپ کو آج ایسے طریقے بتائیں گے جن سے ایسے نشانات(سکریچز ) سے نجات پائی جا سکتی ہے۔


اس کے لیے مندرجہ زیل طریقے اپنائے جا سکتے ہیں ۔

فرنیچر اسپرے ویکس(spray)

آئی گلاسز سے( سکریچز ) یا نشانات کو مٹانے کے لئے سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فرنیچر اسپرے ویکس کو اپنے گلاسز کے لینزپر اسپرے کریں پھر اسے کسی صاف اور خشک کپڑے سے گولائی میں رگڑیں اس طرح آپ کے گلاسز سے اسکریچ کے نشان غائب ہوجائیں گے۔

ٹوتھ پیسٹ(toothpaste)

آئی گلاسز سے سکریچز  کو مٹانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لینزپر کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ دونوں اطراف اچھی طرح لگا کر گولائی میں رگڑیں کچھ دیر اس عمل کو کرنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور اس پر جو پانی کے قطرے باقی رہ جائیں انہیں خود سوکھنے دیں پھر انہیں لگا کر دیکھیں نشانات بالکل غائب ہوجائیں گے۔

سگریٹ کی راخ(Ash)

آپ کو اس بات پر یقین نہیں آرہا ہوگا کہ سگریٹ کی راخ سے بھی آئی گلاسز کے سکریچز کو مٹایا جاسکتا ہے لیکن یقین کریں یہ کام کرتا ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ راخ کو گرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں جیسے ہی یہ ٹھنڈی ہوجائے اسے لینس پر لگا کر 10 منٹ تک گولائی میں رگڑیں اور پھر اس کو بھی ٹھنڈے پانی سے دھولیں آپ دیکھیں گے کہ نشانات بالکل غائب ہوگئے ہیں۔

پولیشِنگ ویکس(wax)

کار ڈیش بورڈ کے لئے استعمال ہونے والا پولیشِنگ ویکس آئی گلاسز سے اسکریچز کو مٹانے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اس کو کسی خشک اور نرم کپڑے سے لینس پر لگائیں اور پھر کمال دیکھیں۔

سوڈا اور پانی کا مکسچر(soda)

اگر آپ کے گلاسز پر سکریچز کی تعداد کم ہے تو سوڈے اور پانی کا مکسچر بناکر اسے احتیاط سے لینسز پر لگائیں اور گولائی میں رگڑیں پھر کچھ دیر بعد گرم پانی سے دھولیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں