پر ینیتی چوپڑا نے رنویر سنگھ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

پر ینیتی چوپڑا نے رنویر سنگھ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ پر ینیتی چوپڑا نے اداکار رنویر سنگھ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر کےسب کو حیران کر دیا ۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سےبات کر تے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ نٹیلا کے باتھ ٹب (چاکلیٹ سے بھرا ) میں چھلانگ لگا ئیں۔


انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ دونوں اداکار چا کلیٹ کے شیدائی ہیں گو کہ وہ اپنی ڈائیٹ کابہت خیال رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھ سکیں لیکن جب بات چاکلیٹ کی آتی ہے تو وہ خود کو روک نہیں سکتے۔

ان کا کہناہے کہ اگر دونوں اداکاروں کو موقع ملا تو وہ ضرور نٹیلا کے باتھ ٹب میں چھلانگ لگائیں گے۔