این اے 120 ضمنی انتخاب، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 120 ضمنی انتخاب، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مقرر کردہ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات ناگزدگی کا عمل دوسرے دن بھی جاری رہا۔

ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں تھا اور قانون کی رو سے نواز شریف کو کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کوسپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں