افغان طالبان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط

افغان طالبان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط

کابل:افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے کھلے خط میں 16سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرا دیا۔ امریکا نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کو بھیجے گئے اپنے نوٹ میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پیش روں کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ٹرمپ کو افغانستان سے متعلق فوجی پالیسی نہیں اپنانی چاہیے بلکہ امریکی افواج کی واپسی کا اعلان کرنا چاہیے نہ کہ فوجی دستوں میں اضافہ کردیا جائے جس کی ٹرمپ انتظامیہ پہلے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ انخلا سے امریکی فوجی دستوں کو نقصان سے نجات ملے گی اور وراثتی جنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے۔