اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرنے والی آزادی ٹرین لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرنے والی آزادی ٹرین لاہور پہنچ گئی

لاہور: آزادی کا جشن جہاں ملک بھر میں منایا گیا وہیں آزادی کی مناسبت سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے سفر کا آغاز کرنے والی آزادی ٹرین جب بدھ کولاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ آزادی ٹرین کی تیاری پاکستان ریلوے کی جانب سے کیرج فیکٹری میں تیار کی گئی۔ آزادی ٹرین چھ فلوٹس اور پانچ گیلریوں پر مشتمل تھی۔ لاہور پہنچنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا والہانہ استقبال کیا۔ ٹرین لاہور میں دو روز قیام کرنے کے بعد براستہ رائیونڈ ملتان سے خانیوال، سکھر اور مختلف سٹیشنز پر قیام کرتی ہوئی 25 اگست کو اپنی منزل کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔

مصنف کے بارے میں