پاکستان پوسٹ جدید تقاضوں کے مطابق صارفین کی خدمت کرنے کیلئے پرعزم

پاکستان پوسٹ جدید تقاضوں کے مطابق صارفین کی خدمت کرنے کیلئے پرعزم

اسلام آباد:محکمہ ڈاک نے صارفین کو ان کی دہلیز پر ڈاک ،رقم اوردوسرے سامان کی بروقت فراہمی کیلئے اپنی کارکردگی بہتربنانے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔محکمہ ڈاک کے مطابق ایکسپریس میل ڈسٹرک میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ملک بھر کے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور53ڈسٹرک میل دفاتر تک توسیع دی گئی ہے۔اسی طرح الیکٹرانک منی آرڈر سسٹم کو تمام جی پی اوز تک توسیع دی گئی ہے۔

صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فیکس منی آرڈر، ارجنٹ منی آرڈر اور آرڈینری منی آرڈر کی زیادہ سے زیادہ حد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی دن سامان کی ترسیل کے حوالے سے دیگر شہروں کے لئے آزمائشی منصوبے کو توسیع دی جارہی ہے جس کا لاہور میں پہلے ہی آغاز کیا جاچکاہے۔پاکستان پوسٹ لبیک سروس متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہاہے تاکہ عوام کی دہلیز سے اشیا کی وصولی کی جاسکے۔

مصنف کے بارے میں