پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار

پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار

پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے علاقہ بڈھنی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا گیا جسے ملزمان نے بارودی مواد گھی کے ڈبے میں چھپا رکھا تھا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں