اسپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کرکٹ میں شاندار واپسی

اسپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کرکٹ میں شاندار واپسی

نیو دہلی :اسپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کی ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی دنیا میں واپسی ہو گئی ۔


تفصیلات کے مطابق سری سانتھ نے بھارتی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ نمائشی میچ میں شرکت کی، اس موقع پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

یاد رہے کیرالہ کی ہائی کورٹ نے 7 اگست کو بی سی سی آئی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی ۔

آئی پی ایل 2013 کے ایڈیشن میں سری سانتھ پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے جس کے بعد بی سی سی آئی کی ڈسلپنری کمیٹی نے 13 ستمبر کو ان پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔