ترکی، روس قابل اعتماد ترین ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر

ترکی، روس قابل اعتماد ترین ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر

پیرس:اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم (او ای سی ڈی )کی ایک نظر میں حکومتیں 2017 "نامی رپورٹ کے مطابق ترکی اور روس قابل اعتماد ترین ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آئے ہیں ۔اس سروے میں 44 ممالک کے 15 تا64 سالہ افراد سے سوال پوچھا گیا کہ" کیا آپ کو اپنی حکومت پر اعتماد ہے؟

اس کی رو سے ترکی اور روس ساتویں نمبر پر، 80 فیصد کے ساتھ سوٹزر لینڈ اور انڈونیشیا پہلے نمبر پرجبکہ یونان 13 فیصد کے ساتھ فہرست میں سب سے آخر میں رہا۔حالیہ 10 سالوں میں 27 فیصد کمی کے ساتھ سب سے زیادہ اعتماد میں کمی فن لینڈ میں ہوئی۔

زیادہ تر سال 2016 کے اعداد و شمار کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق او ای سی ڈی کی اوسط کا تعین 42 فیصد کے طور پر کیا گیا ہے۔فہرست میں بھارت تیسرے، لکسمبرگ چوتھے، ناروے پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں