برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ تخت سے دستبردار ہو رہی ہیں

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ تخت سے دستبردار ہو رہی ہیں

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوئم تخت کو اپنے بیٹے پرنس چارلس کے سپرد   کر رہی ہیں۔

ایک برطانوی اخبار  کی محل کے ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق 92 سالہ ملکہ الزبیتھ نے اپنے قریبی حلقے کے افراد سے کہا ہے کہ وہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گی۔

ملکہ کی تخت سے دستبرداری کے لئے ضروری دستاویزات کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبیتھ  1952ء میں تخت نشین ہو ئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں