ترکی نے بلقانی باشندوں کو استثنائی شہریت دینے کا اعلان کردیا

ترکی نے بلقانی باشندوں کو استثنائی شہریت دینے کا اعلان کردیا

انقرہ:  ترک حکومت نے ترک نسل بلقانی باشندوں کو  استثنائی بنیادوں پر ترک شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت بے وطن بالخصوص مغربی تھریس سمیت دیگر بلقانی ممالک میں بسے ترک نسلی افراد  کو ترکی میں رہائش کا حق حاصل ہو سکے گا۔

اس سلسلے میں ترک حکومت نے بعض شرائط وضع کی ہیں جن کی رو سے یونان،بلغاریہ،مقدونیہ،البانیہ،بوسنیا اورکوسوو کے ترک نسل شہریوں کو اس سہولت کے حصول کیلئے ترکی میں مقیم اپنے قریبی رشتے داروں کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے اس بارے میں اپنے کوائف متعلقہ محکمہ میں جمع کروانے ہوں گے۔

اس قانون کا اطلاق 30 مئی 2018 تک ہے جس کی اجرت صرف دس ترک لیرے ہوگی۔

مصنف کے بارے میں