ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی،ڈاکٹر یاسمین راشد

ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 54داتا دربار میں انتخابی مہم کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور الیکشن میں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دیں گے ،(ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی رہی ہے اس الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائے گا، انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد جس دن نیب کے کیس کھل گئے تو شریف خاندان عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ، پی ٹی آئی کا کارکن گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہا ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ، 35سالوں سے نواز شریف حلقہ این اے 120کو سنوار نہیں سکیں وہ ملک کو کیا سنواریں گے ، شریف خاندان نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے اور سہانے خواب دکھائیںہے ، شریف خاندان نے اپنی نالائقیوں اور نا اہلیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ہمیشہ انہوں نے دو نمبری کو فروغ دیا ہے عوام (ن) لیگ سے تنگ آ چکے ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے بین الاقوامی سطح پر ہو رہے ہیں ، پاکستانی عوام ہی نہیں بیرون ملک پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اپنے اقتدار کو صرف اپنے خاندان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کرتے ہے ،نواز شریف کے بعد کلثوم نواز اور وزیروں کے اقامے بھی نکل رہے ہیں اپنے اقاموں کا ذریعے اپنی کرپشن کا پیسہ یہ بیرون ملک لے جاتے ہیں کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا اور ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلنا ہوگا ۔اس موقع پر طارق ثناء باجوہ، عرفان حسن، جاوید چوہان، صدیق الفاروق، ملک ریاض، اشرف منہاس، رانا سہیل، مہر فیضان، عدنان جمیل اور رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد سمیت کارکنان اور اہل محلہ موجود تھا۔

مصنف کے بارے میں