سعودی عرب ،حج کا سیکیورٹی پلان مکمل تیار کر لیا گیا

سعودی عرب ،حج کا سیکیورٹی پلان مکمل تیار کر لیا گیا

جدہ:سعودی عرب کی "جنرل سکیورٹی ایوی ایشن کمانڈ" نے حج کا سیکیورٹی پلان مکمل تیار کر لیا ہے ۔ سکیورٹی ایوی ایشن نہ صرف خود سکیورٹی کی صورت حال پر کڑی نظر رکھتی ہے ۔ اس ضمن میں حج سیزن کے دوران سکیورٹی ایوی ایشن کے منصوبے پر تین مراحل میں عمل درامد ہوتا ہے 

پہلا مرحلہ :
بیس ذوالقعدہ سے شروع ہونے والے اس مرحلے میں طیارے اپنے اڈوں سے حرکت میں آ کر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ریجنوں میں تعینات کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد طیارے فضا میں گشت کرتے ہیں تا کہ مقامات مقدسہ یعنی منی ، مزدلفہ ، عرفات ، حرمین شریفین کے مرکزی علاقوں اور ان کو ملانے والے راستوں پر تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کی جان کاری حاصل کی جا سکے۔

دوسرا مرحلہ :
اس مرحلے کے دوران مکہ مکرمہ کے مرکزی داخلی راستوں ، مکہ کو جدہ اور مدینہ منورہ سے ملانے والے ہائی ویز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی کی صورت حال ، ٹریفک کی آمد و رفت اور حجاج کرام کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔
آٹھ ذوالحجہ یعنی یومِ ترویہ کی صبح تمام افرادی قوت ، تکنیکی امور اور آپریشن میں شریک طیاروں کے ہر دم تیار رہنے کی سطح کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ جہاں فضائی گشتوں کا سلسلے میں اضافہ ہو جاتا ہے اور حجاج کرام کی منی منتقلی پر خاص نظر رکھی جاتی ہے۔
نو ذوالحجہ یعنی یوم وقوف عرفہ کی صبح آپریشن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ اس دوران ایک گشت میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ہر گشت میں طیارے کی پرواز کا دورانیہ بھی بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا جاتا ہے۔ فضائی گشتوں کا یہ سلسلہ تیرہ ذوالحجہ تک جاری رہتا ہے۔

تیسرا مرحلہ :
اس مرحلے کا آغاز تیرہ تاریخ کے اختتام پر ہوتا ہے جہاں حجاج کرام کی مدینہ منورہ منتقلی کے دوران سکیورٹی ایوی ایشن کے طیارے ان کے ہمراہ رہتے ہیں۔ تمام حجاج کرام کی مدینہ منورہ روانگی تک یہ سلسلہ ذوالحجہ کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔