امریکا شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار

امریکا شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار

واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے امریکی جزیرے گوام کے قریب میزائل داغنے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکا پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، ۔ انکا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کو کرنا ہے کہ وہ مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں یا جنگ کے خواہاں ہیں۔
اس فیصلے کے رد عمل میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے فیصلوں کا ہمارے پاس ابھی کوئی جواب نہیں۔ ایک دوسرے بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جوہری پروگرام روک بیک کرنے کی شرط پر پیانگ یانگ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے یہ فیصلہ اس بیان کا نتیجہ لگتا ہے جس میں منگل کو شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی جزیرے کے قریب میزائل داغنے کا فیصلہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا تو وہ میزائل حملہ کردیں گے۔