نواز شریف کے بعد کس کا نمبر ہے طاہر القادری نے بتا دیا، ن لیگیو ں میں تشویش پھیل گئی

نواز شریف کے بعد کس کا نمبر ہے طاہر القادری نے بتا دیا، ن لیگیو ں میں تشویش پھیل گئی

لاہور: لاہور مال روڈ پر احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے بانی و چئیر مین طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چور پکڑا گیا ماڈل ٹاﺅن کا قاتل ابھی باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ماڈل ٹاﺅن کے 14شہیدوں کے انصاف کیلئے لا ہور مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پانامہ کیس میں چور پکڑا گیا، ابھی قاتل باقی ہے، شہدا کے لواحقین تنہا نہیں ہیں آخری وقت تک آپکے ساتھ ہوں ۔
انھوں نے مزید کہاکہ پانامہ کیس میں تو نواز شریف وزیراعظم ہاﺅس سے نکلے ہیں لیکن اب ماڈل ٹاﺅن کیس میں آپ دونوں بھائی لٹکنے والے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ 14افراد کے قاتل کس منہ سے انقلاب سے بات کرتے ہیں، انقلا ب کا نعرہ لگانے پر آپکو شرم آنی چاہیے،آئین سے امانت و دیانت مٹا ﺅ آپکا انقلاب ہے۔