ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں بولنے کی آزادی ہو: شاہ رخ

ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں بولنے کی آزادی ہو: شاہ رخ

ممبئی : بالی ووڈ   کنگ شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ اس یوم آزادی پر اگر انہیں آزادی کیلئے کسی چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بنا جھجکے بولنے کی آزادی چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آزادی کے ساتھ اظہار خیال کرنے سے بہت ڈرتا ہوں کیونکہ اگر میں کوئی سنجیدہ بات کرتا ہوں تو دوسرے دن میڈیا اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے لہٰذا مجھے میڈیا کے سامنے بات کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ صرف میں ہی نہیں میرے بچے بھی اسی خوف میں جی رہے ہیں۔ اس لئے میں بولنے کی آزادی چاہتا ہوں، میں ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں میں بلا خوف و خطر اپنے خیالات کا اظہار کرسکوں لیکن مجھے یہ آزادی ملنا مشکل ہے۔

مصنف کے بارے میں