بالی ووڈ اداکار پرابھاس فلم ”ساہو“ کےلئے بھاری معاوضہ لیں گے

بالی ووڈ اداکار پرابھاس فلم ”ساہو“ کےلئے بھاری معاوضہ لیں گے

ممبئی : بالی ووڈ  اداکار  پرابھاس فلم ”ساہو“ کےلئے  30کروڑ کا بھاری معاوضہ لے رہے ہیں۔ اداکار پرابھاس فلم ”باہو بلی“ اور ”باہو بلی 2“ میں اپنی اعلیٰ اداکاری صلاحیتوں کی بدولت سپر سٹار بن گئے ہیں اور اب پرابھاس کی  نئی فلم ”ساہو“  3 زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو  میں ریلیز کی جائے گی۔
دوسری جانب  فلم ”ساہو“ کی ہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا، پربھاس کے مقابل شردھا کپور مرکزی کردار نبھائیں گی۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، تاہم فلم کی ٹیم کو ہیروئن تلاش کرنے میں سخت مشکلات درپیش تھیں۔

”ساہو“ کےلئے سب سے پہلے کترینہ کیف کا نام سامنے آیا مگر جلد ہی ان کے بجائے ”باہو بلی 2“ کی ہیروئن انوشکا شیٹھی کا نام بطور ہیروئن سامنے آیا۔ لیکن اضافی وزن کے باعث انوشکا شیٹھی کو بھی فلم سے خارج کردیا گیا، اس دوران کچھ دیگر ہیروئنز کے نام بھی گردش کرتے رہے۔

اب فلم کی ٹیم نے پہلی بار ساہو کی ہیروئن کےلئے شردھا کپور کی تصدیق کردی ہے۔ وہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گی۔

مصنف کے بارے میں