نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی کی تشکیل میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،چوہدری نثار

نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی کی تشکیل میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،چوہدری نثار

image by facebook

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی میں میرا کوئی کردار نہیں تھا ، یہ الزام چیف جسٹس نے عائد کیا تھا کہ پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی ،تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے نمائندوں کو چودھری نثار اور نواز شریف نے شامل کیا تھا ۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پرچوہدری نثار نے بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بنچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی تھی جس میں فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کا حصہ تھی جب کہ جے آئی ٹی کی تشکیل اور فوجی افسران کی شمولیت پر وزارت داخلہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔


چوہدری نثار نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فیصلے کے مطابق خود ایف بی آر، ایس ای سی پی ، نیب اور ایف آئی اے سے نام مانگے جب کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی رجسٹرار نے خود ہی رابطہ کیا اس پورےعمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا۔