جماعت اسلامی کا وزیراعظم کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ، ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا، فیصلہ مجلس شوریٰ کی رضامندی سے کیا گیا۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتساب سب کا اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری  رکھی گی چاہے کچھ بھی ہوجائے  ، انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت  آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کے بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے۔

 واضح رہے پاکستان کے 19ویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے