ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف کو بلیک لسٹ کر دیا

ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف کو بلیک لسٹ کر دیا
کیپشن: ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا، جان برینن۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی صدر نے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی صدرنے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کر بلیک لسٹ کیا ہے۔ جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہو گی۔

سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ جان برینن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا۔



واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔