جلال پور بھٹیاں منڈی مویشاں میں گانگو وائرس سے بچاؤکےلیے مہم کا آغاز

جلال پور بھٹیاں منڈی مویشاں میں گانگو وائرس سے بچاؤکےلیے مہم کا آغاز

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) منڈی مویشاں میں گانگو وائرس کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گانگو بخار ایک خطر ناک وائرس کی وجہ سے ہوتاہے جو جانوروں اور مویشوں پر پلنے والے چیچڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس لیے جانوروں کے چیچڑوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

محکمہ صحت کی ٹیم نےمویشی منڈی کا دورہ کیا ٹیم نے وہاں پر موجود لوگوں کو کو کانگو بخار کی وجوہات ،علامات اور اس سے بچاو کے طریقوں سے آگاہ کیا محکمہ کی طرف سے بیوپاریوں اور خریداروں میں پمفلٹ تقسم کیے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے ٹیم میں ریاض احمد سپروائرز سرفراز احمد اور ظہیر اصغر شامل تھے