عمران نااہلی کیس، جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت، بنچ ٹوٹ گیا

عمران نااہلی کیس، جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت، بنچ ٹوٹ گیا
کیپشن: جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے یہ بنچ ٹوٹ گیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے یہ بنچ ٹوٹ گیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے معذرت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رہا ہے اس وجہ سے افتخار چوہدری کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست نہیں سن سکتا۔

بنچ ٹوٹنے کے بعد نیا بنچ بنانے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

عمران خان کی نا اہلی کے لیے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہداء فاونڈیشن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔