تشدد کرنیوالے عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل

11:50 AM, 16 Aug, 2018

کراچی : کراچی میں سرکاری افسرکو سر عام سڑک پر تشدد کا نشانہ بنانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کی اپنی ہی جماعت نے ان کے خلاف انتہائی سخت قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہاہے کہ پارٹی نے عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ہے اور ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے اور شہری کو پیٹنے کے معاملے پر فیصلہ بھی کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو تحریک انصاف نے اس کا نوٹس لیا اور رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں