صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کردیاجس کے مطابق صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے اورچاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے،27 اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،29 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی اور چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرکے فرائض انجام دیں گے۔