پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب
کیپشن: مراد علی شاہ نے 36 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔مراد علی شاہ نے 97 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہریار مہر نے 61 ووٹ حاصل کئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس جاری ہے . وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار  جبکہہ متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہریار مہر تھے۔ 

جامشورو سے تعلق رکھنے والے والے مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی اور اسمبلی کی رکنیت کے لیے انھیں زیادہ تگ و دو نہیں کرنا پڑی۔ ان کے والد اور صوبے کے سابق وزیرِ اعلیٰ عبداللہ شاہ جس نشست سے منتخب ہوئے تھے بعد میں مراد علی شاہ وہیں سے دو بار انتخابات میں کامیاب قرار دیے گئے۔

ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں مراد علی شاہ بطور اپوزیشن پارلیمینٹیرین کافی سرگرم رہے۔ اسمبلی قوانین و ضوابط پر عبور کی وجہ سے وہ سینیئر پارلیمینٹیرین اسپیکر مظفر شاہ کو بھی پریشان کر دیتے تھے اور اس وقت حکومت اور موجودہ اپوزیشن میں شامل ایم کیو ایم کے اراکین سے بھی ان کی نوک جھونک چلتی آئی ہے۔

وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہونے سے قبل صوبائی وزیر خزانہ، وزیرِ توانائی اور وزیرِ آبپاشی بھی رہ چکے ہیں۔ 2010 میں سندھ میں جب سیلاب آیا تو اس وقت مراد علی شاہ ہی وزیر آبپاشی تھے اور انھیں ہٹا کر جام سیف اللہ دہاریجو کو یہ وزارت دی گئی تھی۔