پی ایس ایل فرنچائززنے نجم سیٹھی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

 پی ایس ایل فرنچائززنے نجم سیٹھی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پی ایس ایل فرنچائززنے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کووفاداری کا یقین دلا دیا جب کہ نئے سربراہ کے امیدوار قرار پانے والے ایک ٹیم آفیشل بھی ان افراد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز اونر نے چیئرمین سے کہا کہ حکمران پارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت ان کی دوست ہے، اس سے بات کر کے تبدیلی نہ کرنے کا مشورہ دیں گے،ایک اور ٹیم آفیشل نے نجم سیٹھی کو یقین دلایا کہ وہ نیا چیئرمین بننے کی دوڑ میں شامل نہیں،ان کے حوالے سے یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ وہ اس حوالے سے کوشش کر رہے تھے۔چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ فرنچائزز کھل کر ان کی حمایت کا اعلان کریں، البتہ اونرز اس حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انھیں خدشہ ہے کہ اگر ایسا کیا اورکرکٹ بورڈ کاکوئی نیا سربراہ آگیا تو وہ انھیں سابق چیئرمین کا حامی ہی سمجھے گا۔

اب تک صرف ایک ہی فرنچائزمالک نے سوشل میڈیا کے ذریعے موجودہ چیئرمین پی سی بی کی کھل کر تعریف کی جسے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے،دیگر واٹس ایپ گروپ و ویگر ذرائع سے انھیں وفاداری کا یقین دلا رہے ہیں۔