چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا

 چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: پرویز الہیٰ 201 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو  گئے ہیں اور  انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کیلئے 357 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 201 ووٹ پرویز الہیٰ نے حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار چوہدر ی اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے والے اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کی کامیابی کا اعلان کیا۔ 

مسلم لیگ ن کے ارکان نے ووٹ دکھانے پر احتجاج کیا،مخصوص نشست سے منتخب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی کا ووٹ منسوخ بھی ہوا،تحریک انصاف نے بھی ن لیگ کی رکن پر ووٹ دیکھنے کا الزام لگا دیا۔

اس دوران ایوان میں دونوں جماعتوں کے اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی۔