آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے:چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا
 
 
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خوال محمد، صدام اللہ ،اظہار، سید اللہ، مجاہد، طارق علی، اسرار، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد 45 افراد کی موت اور 103 کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:صرف ملک و قوم کی خاطر قید کی سزا کو قبول کیا،نواز شریف
 
 
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کی ہے۔