پاکستان متحدہ عرب اما رات کے ساتھ اپنے غیر معمو لی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر 

پاکستان متحدہ عرب اما رات کے ساتھ اپنے غیر معمو لی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر 

اسلام آباد:  پا کستان مشکل وقت میں متحدہ عرب اما رات کی فرا خ دلانہ امداد  پر متحدہ عرب اما رات  کی حکو مت اور عوام کا مشکو ر ہے-


تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اما رات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سالم الا ظبی نے  پا رلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب اما رات کے ساتھ اپنے غیر معمو لی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں نئی بلندیو ں سے ہمکنا ر کر نے کا خواہا ں ہے۔ انہو ں نے مزید   کہا   کہ پا کستان مشکل وقت میں متحدہ عرب اما رات کی فرا خ دلا نہ امداد پر متحدہ عرب امارات  کی حکو مت اور عوام کا مشکو ر ہے۔

 اسد قیصر نے کہا   کہ پا کستان اور متحدہ عرب اما رات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹو ٹ رشتوں میں بندھے ہو ئے ہیں اس لیے دونو ں برادر اسلا می مما لک میں تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونو ں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ اور تاجر برادری میں رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جلد پا ک۔یو اے ای فر ینڈ شپ گروپ فعال کر دیا جا ئے گا ۔ 

متحد ہ عرب اما رات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سالم الا ظبی نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہو نے پر مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ ان کا ملک بھی             پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑ ی اہمیت دیتا ہے اور دونو ں مما لک کے بہترین مفادات کے لیے پاکستان میں موجود وافر اقتصادی مواقعوں سے مستفید ہونا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی تر قی کے لیے ان کا ملک ہر ممکن تعاون جا ری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک ار ا کین پا رلیمنٹ اور تاجر برادری کے ما بین رابطوں میں فروغ سے دو طر فہ تعلقات مزید مستحکم  بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے-