وزیراعظم کے امیدوارپر (ن) لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا: خورشید شاہ

وزیراعظم کے امیدوارپر (ن) لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا: خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھاکہ (ن) لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کوحق دیتے ہیں تویہ نہیں کہتے فلاں کونامزد کریں فلاں کونہیں۔پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو ہماری مشاورت سے نامزدتونہیں کیا،امیدوارکونامزد کرنا جماعت کی اپنی صوابدیدتھی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوارکی نامزدگی مسلم لیگ ن کی صوابدیدتھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے موقف بدلاہے اس کا جواب وہ دے سکتے ہیں،اعتراض یہ نظر آتا ہے کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیں،آصف زرداری کوئی رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں اعتراض نہیں۔