ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ٹیم کے لیے بہت اچھا ہوتا: مکی آرتھر

ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ٹیم کے لیے بہت اچھا ہوتا: مکی آرتھر

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ اس وقت فیلڈنگ کوچ کے لئے کئی لوگوں کی طرف دیکھ رہا ہوں، ڈیرن بیری کو مس کرنے پر میں بہت مایوس ہوا ہوں، ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ٹیم کے لیئے بہت اچھا ہوتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے اسٹیو رکسن کی جگہ ڈیرن بیری کا نام تجویز کیا تھا، تاہم پی سی بی نے ڈیرن بیری سے بات چیت شروع کر کے معاملات کو حتمی شکل نہ دی۔پی سی بی کی سست روی کو دیکھتے ہو ئے ڈیرن بیری نے بات چیت ختم کر دی۔