عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ ، اعلان کل کیا جائے گا

عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ ، اعلان کل کیا جائے گا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں پارٹی اجلاس کے دوران مختلف ناموں پر غور کیا گیا ، حتمی نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیئے:عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب
 
 
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے وزیراعلیٰٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پارٹی اجلاس کے دوران مختلف ناموں پر غور کیا گیا، حتمی نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ضمن میں‌ مخدوم ہاشم،محمدخان لغاری، جہانزیب کھچی اورحسنین بہادر کے نام زیرغورہیں،عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں  وزارت عظمٰی کے انتخاب کے ساتھ ساتھ وفاق اور کے پی کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی.

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشاورت مکمل کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کر لیا ، فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ لاہورسے نہیں، بلکہ پس ماندہ علاقے سے مڈل کلاس کا نمائندہ ہو گا ، حالیہ فیصلوں کے بعد علیم خان، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہر ہوگئے ہیں.

مزید پڑھیئے:آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
 
 
یاد رہے کہ آج متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے,پرویز الہیٰ نے 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر کے انتخاب کے دوران 348 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔