گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے پھندا دیکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے پھندا دیکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھائی پھیرو: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے پھندا دیکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی بستی گلشن آباد کی شمیم بی بی کا اپنے خاوند طارق محمود کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ رات  آپس میں جھگڑا ہوا جس پر خاوند طارق, اس کے بھائی جاوید اور ایک نامعلوم شخص نے شمیم بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر ڈالا۔مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے باپ اللہ دتہ کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔