حج آپریشن، 68 ہزار عازمین پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے

حج آپریشن، 68 ہزار عازمین پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: image by facebook

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے حج آپریشن کے تحت 225 پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچا دیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن95فیصد مکمل کرلیا، قومی ایئر لائن نے کراچی سے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 21 ہزار 400 عازمین کو 71 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا۔

مزید پڑھیئے:شاہ فرمان کا گورنر ہائوس استعمال نہ کرنے کا اعلان
 
 
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے50پروازوں میں5148عازمین جبکہ لاہور سے 43پروازوں کے ذریعے 13960 عازمین کو سعودی عرب پہنچایاگیا، اسی طرح ملتان سے 19 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 571 فیصل آباد اور سیالکوٹ سے 1ہزار 178 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔

قومی ایئر لائن نے پشاور سے 24پروازوں سے8418عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو کراچی اور دیگر شہروں سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل 27 اگست سے شروع ہوگا جو 25 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے، پہلی پرواز  سے آنے عازمین کا استقبال قومی ایئر لائن کے حکام کریں گے , دوسری جانب نجی ایئرلائنوں کے ذریعے 8 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار سرکاری اسکیم جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی اسکیم کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیئے:ڈان لیکس پر نہیں جے آئی ٹی پر ریمارکس دیئے :چیف جسٹس ثاقب نثار
 
 
خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے رواں سال بھی حج آپریشن کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے گئے تھے، قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کیں۔

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی 14 جولائی سے شروع ہوئی جو 15 اگست تک جاری رہی جبکہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے آپریشن 27 اگست سے شروع ہوگا۔