ن لیگ کی25سالہ ثانیہ عاشق ملکی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی 

ن لیگ کی25سالہ ثانیہ عاشق ملکی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی 

لاہور: عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ان نئے ناموں میں ایک مسلم لیگ ن کی نو منتخب ایم پی اے ثانیہ عاشق بھی شامل ہیں۔نون لیگ سے تعلق رکھنے والی 25سالہ ثانیہ عاشق پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ملک کی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نے عزم کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پرعوامی دلچسپی کے لیے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں وہ منصوبے بھی شامل ہوں گے جو خاص طور پر مسلم لیگ ن نے خواتین آبادی کے لیے شروع کیے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 72 خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی جن میں 5جنرل نشستوں پر66 مخصوص نشستوں پرجبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پرکیا گیا ہے۔