بھارتی سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

بھارتی سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

 نیو دہلی: بھارتی سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کیخلاف اپیلیں، بھارتی سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ آج اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔

خصوصی بنچ میں بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبدی اور جسٹس ایس اے نذیر شامل ہیں۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو بھارتی ایڈووکیٹ ایم ایل شرما، مقبوضہ کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے رہنما محمد اکبر لون اور جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ کشمیر ٹائمز اخبار کی ایگزیکٹر ایڈیٹر انورادھا نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کو چیلنج کیا تھا۔

ان تمام پٹینشنر کی درخواستوں کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ بعض دیگر افراد نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کر رکھا ہے لیکن مقدمات کی فہرست میں ان کی پٹیشنز شامل نہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی لیکن مودی سرکار نے بھارتی آئین میں ترمیم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کر دی اور کشمیر کو بھی تقسیم کر دیا۔ کشمیری عوام اسے بھارت کا غاصبانہ قبضہ تصور کرتے ہیں۔