کالیکی منڈی کے نواحی گاؤں ٹھٹہ پیرا میں بااثر زمیندار کا گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول پر قبضہ , اساتذہ پر شدید تشدد

کالیکی منڈی کے نواحی گاؤں ٹھٹہ پیرا میں بااثر زمیندار کا گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول پر قبضہ , اساتذہ پر شدید تشدد

کالیکی منڈی کے نواحی گاؤں ٹھٹہ پیرا میں با آثر زمیندار نے گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول میں مویشی باندھ کر قبضہ کر رکھا ہے.

آج جب چھٹیاں ختم ہوئیں تو ٹیچر محمد ریاض نے سکول کو خالی کرنے کا کہا تو بااثر زمیندار آپے سے باہر ہوگیا اور ساتھیوں سمیت ڈنڈوں سے حملہ کر دیا .جس پر ٹیچرمحمد ریاض شدید زخمی ہوگیا اہل علاقہ نے منت سماجت کر کے جان بخشی کروائ تو ٹیچر محمد ریاض نے پولیس تھانہ کالیکی منڈی میں درخواست دی,

جس پر کارروائی کرتے ہوۓ پولیس کے جوان سمیت میڈیکل لینے آرایچ سی کالیکی منڈی پہنچے تو ڈاکٹر نے بااثر زمیندار کیخلاف میڈیکل دینے سے انکار کر دیا جس پر اساتذہ نے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا ۔اور سی او ایجوکیشن ڈی پی او حافظ آباد اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔