ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مختصر دورہ پاکستان کی امیدیں روشن

ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مختصر دورہ پاکستان کی امیدیں روشن

 لاہور: ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مختصر دورہ پاکستان کی امیدیں روشن، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل انڈنگز اور سی ای او کیون رابرٹ اگلے ماہ پاکستان آئیں گے جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیریسن اکتوبر میں پاکستان کا دورا کریں گے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان آیا تھا۔ سیکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔