قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ، افغان صورتحال پر اہم فیصلے کرلیے گئے

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ، افغان صورتحال پر اہم فیصلے کرلیے گئے
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس   ختم ہوگیا ہے۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام  بھی شریک ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان سیاسی قیادت سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ 

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ قومی سلامتی اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی ۔ باقاعدہ پالیسی بیان کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔