وزیر اعظم سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : سعودی  فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق سعودی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف  اور وزیر اعظم عمران خان  کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزیدفروغ پائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت کو خصوصی تعظیم دیتے ہیں ۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کےتحفظ کیلئے پختہ عزم اور حمایت کا اعلان کیا ۔

ملاقات کے دوران یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیراعظم نے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے مسلئے  کے حل کی حمایت کی اور اس حوالے سے سعودی کوششوں کی تعریف کی ۔ سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کی تعریف کی۔