سعودی چیف کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی چیف کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات  کی ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی سلامتی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر  خطے میں امن کے لیے پاکستانی ششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول ، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ،دفاعی تعاون اور تربیتی تبادلے کے پروگرام سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتےہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کردار کی تعریف کی ۔ 

معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کی تربیت کیلئے پاک فوج کی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حامد نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی . پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔