کابل ائیر پور ٹ کی نئی سٹیلائٹ تصاویر نے پوری دنیاکو ورطہ حیر ت میں ڈال دیا 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Airports

کابل :افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں جہاں کچھ لوگ طالبان زندہ باد کےنعرے لگا رہے ہیں وہیں افغانستان سے بھاگنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کابل ائیر پورٹ پر موجود ہے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین طیارے کابل ائیر پورٹ پر کھڑے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ رن وے اور ائیر پورٹ کی حدود میں موجود ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو کسی نہ کسی طرح سے افغان طالبان کیخلاف امریکی اور نیٹو فورسز کے مدد گار تھے ،جو اب افغان طالبان کے ڈر سے کہ کہیں وہ انہیں قتل نہ کریں ،افغانستان چھوڑنے کیلئے بے تاب ہیں ۔

واضح رہے افغان طالبان کی قطر اور افغانستان میں موجود قیادت متعدد بار یہ اعلان کر چکی ہے کہ نئی افغان اسلامی امارات نے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے ،کسی بھی افغان شہری یا غیر ملکی افراد سے کسی قسم کا کوئی بدلہ نہیںلیا جائیگا اس لئے افغانستان میںرہنےو الے تمام افراد پر سکون رہیں ۔