اسلام آباد ہائیکورٹ کا ممنوعہ فنڈنگ کیس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ممنوعہ فنڈنگ کیس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دینے فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کے وکیل وکیل انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نہ لیا جائے جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔
عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں