فریال مخدوم شیطان اور خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، سجاد خان

فریال مخدوم شیطان اور خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، سجاد خان

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بہو فریال مخدوم ایک شیطان ہے جو ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے والد سجاد خان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو فریال ایک شیطان ہے، جو شہرت کی بھوکی ہے۔ خاندان کو تقسیم کرکے معاملات کو اس جانب لے جانا چاہتی کہ ان کا بیٹا اسے طلاق دے دے اور مجھے ایسا ہوتانظر آ رہا ہے۔

سجاد خان کا کہنا تھا کہ فریال اپنے الزامات کے ذریعے عامر کے صبر کا امتحان لے رہی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر افسوس ہورہا ہے۔ کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کوشش اور محنت کررہا ہے جنہیں وہ جانتا بھی نہیں ہے۔ اس وقت اس کی بیوی یہ سب کچھ کر رہی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا فون بھی ریسیو نہیں کرتی اور ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر ہمیں اپنا رویہ درست کرنے کے لیے کہتی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنے کے لیے اسے عامر خان کی حمایت حاصل ہے۔

سجاد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فریال ہے کیونکہ وہ تبدیل نہیں ہوگی۔ اسے اپنے شوہر کے لیے بہتری کے کام کرنا چاہئے جو وہ نہیں کررہی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ دونوں خوش ہیں یا نہیں، تاہم میں نہیں چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو، کیونکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔