پی ایس پی نے اسٹوڈنٹ ونگ قائم کردیا

پی ایس پی نے اسٹوڈنٹ ونگ قائم کردیا

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے تعلیمی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کا اسٹوڈنٹ ونگ قائم کردیا گیا ہے۔


پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹ ونگ کے قیام کا باقائدہ اعلان آج شام پاکستان ہاوس میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کی جانب سے کیا جائیگا۔

اس موقع پر اسٹونٹ ونگ کے مرکزی ممبران اور دیگر ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔