ڈرون کےذریعے سامان کی پہلی ترسیل

ڈرون کےذریعے سامان کی پہلی ترسیل

لندن: بین الاقوامی رٹیلراور انٹرنیٹ کی دنیا کی معروف آن لائن دکان امیزون نےخریدےگئےسامان کی ترسیل کا سلسلہ ڈرون کےذریعے شروع کردیاہے۔ خریداری کے 13منٹ بعد ہی ڈرون نے سامان خریدار کے گھر پہنچا دیا۔

کمپنی کےبانی جیف بیزوس نےڈرون کےذریعےکی جانے والی دنیاکی پہلی ڈلیوری کی تصدیق کی۔ اس نظام کو امیزون پرائم ایئرکانام دیاگیاہے جو ابھی برطانیہ کے شہر کیمبرج میں دستیاب ہے۔

کیمبرج میں ایک خریدارنےانٹرنیٹ سےامیزون فائرٹی وی باکس کا آرڈر دیا جس کےصرف13منٹ بعدہی خریدار کو اس کا سامان پاپ کارن کےپیکٹ کے تحفے کے ساتھ گھر پہنچا دیاگیا۔

ڈرون کے ذریعے 5 پونڈ وزنی سامان30 منٹ کے اندر خریدار تک پہنچایاجاسکےگا