سانحہ اے پی ایس کی یاد ایک بار پھر تازہ ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نوجوان شہید ،4 بچے زخمی

سانحہ اے پی ایس کی یاد ایک بار پھر تازہ ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نوجوان شہید ،4 بچے زخمی

کوٹلی: سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی ۔ بھارت پھر باز نہ آیا ، کنٹرول لائن پر نلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی جس سے نوجوان شہید جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔

 بھارتی فوج نے آج پھرکنٹرول لائن پر کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا ، بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے موہڑہ گاﺅں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا ۔بھارتی فائرنگ سے گاؤں کے 4 بچے بھی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جوا ب دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فون نے کنٹرول لائن پر موہڑہ گاﺅں اور دھروتی میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے موہڑہ گاﺅں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا جبکہ دھروتی میں بھی فائرنگ سے نقصانات کی اطلاع ہے ۔

مصنف کے بارے میں