عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈیل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔

عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈیل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق کے فروخت کی ڈیل فلم کی کمائی پر گہرا اثر رکھتی ہے اور کئی نامور اداکاروں نے کئی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پہلے ہی فروخت کردیئے ہیں جس میں سلمان خان، ہریتھک روشن اور شاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں عامر خان نے میدان مار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے اور فلم  کے سیٹلائٹ حقوق  75 کروڑ میں ذی میڈیا گروپ نے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد عامر خان نے اپنی ہی فلم ’’دھوم 3‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق کی مد میں 65 کروڑ کمائی کا ریکارڈبھی توڑ دیا ہے ۔

  بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔