نواز شریف پارلیمنٹ آجائیں میں بھی آجائونگا:عمران خان

نواز شریف پارلیمنٹ آجائیں میں بھی آجائونگا:عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت وزیراعظم کی ایوان میں آمد سے مشروط کر دی۔ انکا کہنا ہے کہ لوگوں کو یوٹرن کے مطلب کا نہیں پتا، یوٹرن کا مطلب اپنے موقف سے ہٹنا ہوتا ہے.انہوں نے کہا کہ کیا زرداری کو پکڑ کر گلے لگانا یوٹرن ہے؟ انہوں نے ایک بار پھر سردار ایاز صادق کو اسپیکر تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پاناما لیکس سے متعلق وزیراعظم نوازشریف سے ایوان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو وزیراعظم کی آمد سے مشروط کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اگر جواب دہ ہی نہیں تو پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔ 
تحریک انصاف کے سربراہ نے سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کو حیران کن قرار دیا اور الزام لگایا کہ مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ملک میں کوئی ایسی تبدیلی آ گئی ہے جو ان کیلئے فائدہ مندہے ۔
عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ نواز لیگ نے ان کیخلاف لاتعدادمقدمے درج کرا رکھے ہیں ،اپنا الزام ثابت کرنے کیلئے انہوں نے دلیل دی کہ جو لوگ سپریم کورٹ پر حملہ کر سکتے ہیں وہ کیا کچھ نہیں کر سکتے ۔

مصنف کے بارے میں